i پاکستان

زیارت، پولیس چوکی بارودی مواد سے تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

August 10, 2026

بلوچستان کے ضلع زیارت میں پولیس چوکی بارودی مواد سے تباہ کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق زیارت میں سنجاوی کے علاقے کلی بغاو پولیس چوکی کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے تباہ کردیا۔دھماکے کے وقت پولیس چوکی خالی تھی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، رات گئے مسلح افراد نے پولیس چوکی کو دھماکے سے اڑادیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی