i پاکستان

زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے کیس میں حلیم عادل کی ضمانت منظورتازترین

October 09, 2023

کراچی کی مقامی عدالت نے زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس نے مقف اختیار کیا کہ حلیم عادل نے حسان نیازی کو پولیس تحویل سے فرار کروانے کی کوشش کی تھی، ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد حلیم عادل کی 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ تاہم حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹان تھانے میں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کا کیس تاحال زیر التوا ہے جس میں ان کی ضمانت نہیں ہوسکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی