i پاکستان

زرداری اور بلاول سمیت مزید 37 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاریتازترین

February 17, 2024

الیکشن کمیشن نے آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت مزید 37 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے۔ ملک میں عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ہونے والے امیدوارو:ں کے نتائج بتدریج جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج ہفتے کے روز الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری سمیت قومی اسمبلی کی مزید 37 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 تا 224 تمام حلقوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹی فکیشنز کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ این اے 226 اور 228 پر امیدواروں کے الگ نوٹی فکیشنز جاری کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی