i پاکستان

زرداری اور خالد مقبول کے درمیان رابطہ، صدارتی الیکشن سے متعلق بات چیتتازترین

March 04, 2024

حکومتی اتحاد کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول کے درمیان ٹیلفون پر رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان صدارتی الیکشن، سیاسی صورت حال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست کی جس پر خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ صدارتی امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری اور بزرگ سیاستدان محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی