i پاکستان

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہو گئےتازترین

February 10, 2024

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے۔ 2 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد سرکاری ذخائر 8 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 5 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی