i پاکستان

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈتازترین

May 30, 2025

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 70ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.63ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 23 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.51 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.12 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 70 ملین ڈالر اضافے سے 11,516.0 ملین ڈالر ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی