i پاکستان

زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتویتازترین

March 19, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، زرتاج گل کے وکیل اسامہ طارق وکالت نامے پر بغیر دستخط کے عدالت پیش ہو گئے۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار کو وکالت نامے پر دستخط اور فائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی