i پاک-چین

چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے پر زورتازترین

September 28, 2026

چین کے صدر شی جن پھنگ نے پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے اور چینی طرز جدیدیت کی مستحکم اور مسلسل پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے پرامن چین کی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، عوام کے اطمینان اور خوشحالی جبکہ معاشرے میں امن و امان اور نظم و ضبط کی بہتر صورتحال مزید مستحکم ہوئی ہے اور چین دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔پیر کے روز
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ نئے سفر میں نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریے کی رہنمائی میں مجموعی قومی سلامتی کے تصور پر ثابت قدمی سے عمل کیا جائے، سی پی سی کی ہمہ گیر قیادت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مضبوط بنایا جائے، ترقی اور سلامتی میں ہم آہنگی قائم کی جائے، جرائم کی روک تھام اور سزا کے ساتھ ساتھ بنیادی اسباب کے تدارک پر توجہ دی جائے، قانون کی حکمرانی کو مضبوط سہارا بنایا جائے اور ٹیکنالوجی کی معاونت حاصل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے نظام اور صلاحیتوں کی تعمیر کو مضبوط بنایا جائے، عوامی تحفظ کی حکمرانی کی سطح بہتر کی جائے، سماجی طرز حکمرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور مختلف نوعیت کے خطرات کی روک تھام اور ان کے تدارک کو یقینی بنایا جائے۔ چین کو مزید محفوظ، معاشرے کو مزید منظم، طرز حکمرانی کو مزید مؤثر اور عوام کو مزید مطمئن بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جائیں تاکہ اعلیٰ سطح کے پرامن چین کی تعمیر کے ذریعے چینی طرز جدیدیت کے سفر کو مستحکم اور دور رس انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی