15 سالہ بھارتی کرکٹر ویبہو سوریاونشی کے ساتھ والدین کے سفرکرنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے وضاحت پیش کردی۔ بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سینئر لیول پر ہر نیشنل ٹیم میں کوئی بھی 14 یا 15 سال کا کھلاڑی نہیں ہوتا، کئی دہائیوں بعد ہمیں ویبہو سوریاونشی جیسا کھلاڑی ملا ہے، ایک وقت تھا جب اس عمر میں سچن ٹنڈولکر نے نیشنل ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔انہوں نے کہا اس طرح کا چھوٹابچہ جب نیشنل ٹیم کا حصہ ہوتا ہے تو کئی مسائل سامنے آسکتے ہیں، یہ فیصلہ سوریاونشی کو آرام دہ محسوس کرانے اور سینئر کھلاڑیوں کے ماحول سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ہوگا۔دیواجیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ اس اقدام سے ویبہو سوریاونشی سے متعلق کئی مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔بھارتی ٹیم نے جون جولائی میں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ویبہو سوریاونشی کے ساتھ والدین کو سفرکرنیکی اجازت دے رکھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی