تجربہ کار لیگ سپنر عادل رشید نے نے ایک اہم سنگ میل عبو رکرلیا وہ 150 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے نویں کھلاڑی بن گئے۔37 سالہ کھلاڑی نے یہ سنگ میل ایجبسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے کے دوران حاصل کیا۔اس کے نتیجے میں عادل رشید ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جنہوں نے انگلینڈ کے لیے 150 سے زیادہ ون ڈے کھیلے جن میں این مورگن، پال کولنگ ووڈ، جیمز اینڈرسن، جوس بٹلر، جو روٹ، ایلک سٹیورٹ، ایان بیل اور ڈیرن گف شامل ہیں۔ انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں این مورگن - 225 میچز،پال کولنگ ووڈ - 197 میچ،جیمز اینڈرسن - 194 میچ،جوس بٹلر 188 میچ،جو روٹ 178 میچ،ایلک سٹیورٹ 170 میچز،این بیل - 161 میچ،ڈیرن گف 158 میچ،عادل رشید 150 میچز شامل ہیں ۔2009 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عادل رشید نے فارمیٹ میں 32.82 کی اوسط سے 215 وکٹیں حاصل کیں اور 2017 میں آئرلینڈ کے خلاف 5/27 ان کے بہترین بالنگ کے اعداد و شمار ہیں۔وہ انگلینڈ کے صرف تین بالرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے ون ڈے میں 200 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ صرف جیمز اینڈرسن (269) اور ڈیرن گف (234) سے پیچھے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی