اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرزقومی فٹبال ٹیم انڈونیشیا پہنچ گئی ۔قومی ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ کراچی، بنکاک، جکارتہ پہنچی۔ پاکستان گروپ ای میں چائنیز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ موجود ہے ۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ کل 29 جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف کھیلے گی ۔دوسرا مقابلہ 2 جولائی کو میزبان انڈونیشیا سے ہوگا آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی