i کھیل

عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغازتازترین

July 27, 2026

پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپین شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چیمپین شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں شروع ہونے والی عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپین شپ کے گروپ 7 کے پہلے میچ میں سیڈ7 پاکستان نے کسی دقت کے بغیر نائجیریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔پاکستان کے نعمان خان نے یوسف قادری،عبداللہ نواز نے شعیب جیوا اور محمد عمیر عارف نے جوشوا ڈینیئل کو ہرایا۔پاکستان گروپ مرحلے کا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی