i کھیل

آئی پی ایل، بھارتی بورڈ کے اعلی عہدیدار وں کی جابن سے کرکٹرز کو بلیک میل کرنے کا انکشافتازترین

May 15, 2026

آئی پی ایل میں کرکٹرز کو بلیک میل کرنے میں اہم بورڈ عہدیدار کے سیکریٹری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ کھلاڑی سے معاہدہ دلوانے کے بدلے بطور کمیشن بڑی رقم طلب کی گئی جب کھلاڑی نے مبینہ طور پر یہ رقم دینے سے انکار کیا تو متعلقہ سیکریٹری نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی جانب سے کوئی خاطر خواہ ردعمل نہ ملنے پر مذکورہ سیکریٹری نے مبینہ طور پر ایک رپورٹر کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی ذاتی زندگی کو سامنے لانے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کرکٹرز کیخلاف جو شور شرابا ہورہا ہے اس کا تعلق اسی اسکینڈل سے جوڑا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور واقعہ بھی سامنے آیا جس میں ایک آئی پی ایل کرکٹر کی گرل فرینڈ پر مبینہ طور پر حساس معلومات باہر کے لوگوں کو دینے کا الزام ہے، جب بورڈ حکام سے اس بارے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو کسی نے بھی اس پر تبصرہ نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی