انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)سیزن کا پرجوش آغاز شائقین کے لئے اس وقت تشویش میں بدل گیا جب کھیلے گئے افتتاحی میچ کے دوران متعدد موبائل فونز چوری ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائز حیدرآباد کے مابین چنا سوامی سٹیڈیم میں پولیس کے مطابق زیادہ تر چوریاں سٹیڈیم کے سٹینڈز میں اس وقت ہوئیں جب خاص طور پر دوسری اننگز کے دوران ہجوم عروج پر تھا۔ کئی شائقین نے بتایا کہ وہ اپنے موبائل فونز اس وقت کھو بیٹھے جب وہ رش والے حصوں سے گزر رہے تھے یا کھانے پینے کی اشیا خریدنے کے لیے عارضی طور پر اپنی نشستیں چھوڑ رہے تھے۔
کچھ واقعات سٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں سے بھی رپورٹ ہوئے، جن میں قریبی میٹرو سٹیشنز اور کبن پارک کا علاقہ شامل ہے، جہاں اسی طرح کا شدید رش دیکھنے میں آیا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کرناٹک پولیس کے ماتحت کبن پارک پولیس اسٹیشن میں متعدد شکایات درج کرائی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی متاثرین نے کرناٹک پولیس کی موبائل ایپ کے ذریعے ای-لاسٹ رپورٹس بھی جمع کرائیں۔ مرکزی ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اکشے ہاکے کے مطابق اب تک کم از کم 30 موبائل فونز چوری ہونے کی باضابطہ رپورٹس سامنے آ چکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی