i کھیل

آئی پی ایل میں فتح کے بعد ویرات کوہلی کے نئے ہیر کٹ نے توجہ سمیٹ لیتازترین

June 12, 2026

معروف بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کی مسلسل دوسری جیت کے بعد اپنایا گیا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ راشد سلمانی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کوہلی کے نئے پیسٹل ہیئر کلر کی جھلک دکھائی اور لکھا کہ کنگ کوہلی، اب پیسٹل رنگ میں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، بھارتی سلیکٹرز نے ان کی جگہ یشسوی جیسوال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔کوہلی کو یہ انجری احمد آباد میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آئی پی ایل کے فائنل میچ کے دوران ہوئی تھی تاہم انہوں نے 75 رنز بنا کر ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی