انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 13 ویں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا جو بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کے جاری شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 30 نومبر سے ہوگا اور فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان شامل ہیں جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔یہ ٹورنامنٹ بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر کھیلا جائے گا، بھارت کے چار میدان ایم چنا سوامی سٹیڈیم(بنگلورو)، اے سی اے اسٹیڈیم (گوہاٹی) ہولکر اسٹیڈیم (اندور) ، وشاکھا پٹنم اسٹیڈیم میزبانی کریں گے جبکہ سری لنکا میں پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں میچز کھیلے جائیں گے۔جاری شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں ہوگا جب کہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی