i کھیل

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،فتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گاتازترین

June 16, 2025

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ویمن ون ڈے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچز ہائبرڈ معاہدہ کے مطابق رکھے گئے ہیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5اکتوبر کو کولمبو میں مد مقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو میچ کولمبو میں ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستانی ٹیم کی جیت سے مشروط ہے، جس کا میچ بنگلورو یا کولمبو میں ہوگا۔ورلڈ کپ ویمنز کے 14میچز کی میزبانی بنگلورو، اندور، گوہاٹی اور کولمبو کریں گے۔ پاکستانی ویمنز اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خاف 2اکتوبر کو کولمبو میں کھیلیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی