i کھیل

عماد وسیم سے دوسری شادی کے معاملے کو مزید نہ گھسیٹاجائے، نائلہ راجہ کی درخواستتازترین

February 18, 2026

قومی کرکٹ ٹیمکے آل رائو نڈر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ، وکیل و سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اس فیصلے کو اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیا۔نائلہ راجہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں عماد اپنے بچوں کے ساتھ دوبارہ ملتے ہیں تو میں انہیں کھلے دل سے قبول کروں گی۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کہا کہ یہ میری سچائی ہے اور میں ماضی میں ہونے والی شدید تنقید کے باوجود اپنے مقف پر قائم رہوں گی۔ نائلہ راجہ نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر مختلف رائے قائم ہونا اور ٹرینڈز بنانا آسان ہے، مگر اس کے نتائج حقیقی ہوتے ہیں اور اصل تکلیف وہی شخص جانتا ہے جو اس مرحلے سے گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مضبوط شخصیات کو بھی علیحدگیوں اور عوامی دبا کے باعث قرآن پر حلف اٹھانے جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے، حتی کہ مردوں کو بھی۔سوشل میڈیا انفلوئنسر نے خود کو ایک عام لڑکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی محنت سے اپنا کیریئر اور زندگی بنائی ہے، ابتدا میں بیان دینے کی وجہ ممکنہ غلط فہمی کو دور کرنا تھا، کیونکہ میں ہمیشہ اپنے لیے کھڑی ہوتی ہوں، تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید دھمکی آمیز شکل اختیار کر گئی ہے اور میرے کردار اور وقار پر مسلسل سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

نائلہ راجہ کے مطابق صورتِ حال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب بعض عناصر نے میرے کردار اور ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا، میری محدود پرائیویسی مزید متاثر ہوئی، مجھے بغیر اجازت ریکارڈ کیا گیا اور ویڈیوز پھیلائی گئیں، میرے خاندان کو بھی نشانہ بنایا گیا، حتی کہ میری نندوں کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ گھر بچانے کی بات کرتے تھے، وہی ایک گھر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، میرے ماضی کو بھی کرید کر پیش کیا گیا۔اپنی عروسی لباس میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے نائلہ راجہ نے لکھا کہ اللہ کے کرم اور اہلِ خانہ کی دعاں کے سائے میں میری شادی عماد وسیم سے ہو چکی ہے، یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ جب لوگ خود کو بچانے کے لیے ایک تنہا عورت کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں، تاہم مجھے اللہ پر مکمل یقین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کسی کو ڈیٹ نہیں کیا بلکہ باقاعدہ رشتے کے ذریعے ایک ایسے شخص سے شادی کی جو پہلے شادی شدہ تھا اور بعد میں طلاق یافتہ ہو گیا تھا۔ آخر میں نائلہ راجہ نے درخواست کی کہ اس معاملے کو مزید نہ گھسیٹا جائے اور نہ ہی ایسے قیاس آرائیوں اور جذبات کو اس سے جوڑا جائے جن کا ذاتی طور پر تجربہ نہیں کیا گیا ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی