i کھیل

ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈ پر پاکستان کا مایوس کن ریکارڈ‘ کبھی ٹیسٹ نہیں جیتاتازترین

September 08, 2026

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واروکشائر کاونٹی کا ہوب گراونڈ ایجبسٹن آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کا میزبان ہے۔ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں شامل کوئی بھی کھلاڑی اس میدان پر انگلینڈ کے مقابلے پر ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔کپتان بابراعظم 65، شان مسعود 49 اور فاسٹ بولر محمد عباس پاکستان کے لئے 32 ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، اور انگلینڈ کا ایک سے زیادہ مرتبہ دورہ کرچکے ہیں، البتہ ان تمام کھلاڑیوں کا ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ پر یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 8 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں، جہاں مکمل طور پر انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف برتری حاصل ہے۔اس گراونڈ پر پاکستان نے پہلا ٹیسٹ مئی جون 1962 کو جاوید برکی کی قیادت میں کھیلا تھا، جہاں ٹیڈ ڈیکسٹر کی قیادت میں کھیلنے والی انگلش ٹیم نے پاکستان کو اننگز اور 24 رنز سے شکست دی تھی۔جون 1971 میں انتخاب عالم کی قیادت میں انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ ڈرا رہا تھا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 195 اوورز میں 7 وکٹ پر 608 رنز بنائے تھے، اس ٹیسٹ میں ظہیر عباس نے 467 گیندوں پر 274 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جو اس میدان پر کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی