i کھیل

ایم عماد اور عبد اللہ نواز نے سہیل قیصر سیٹیلائٹ نیشنل سکواش سرکٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیاتازترین

June 23, 2026

ایم عماد اور عبد اللہ نواز نے سہیل قیصر سیٹیلائٹ نیشنل سکواش سرکٹ کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔شالمیار سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کھیلنے جانے والے ٹورنامنٹ میں ٹاپ ریلنگ سکواش کے کھلاڑیوں نے قسمت آزمائی فائنل میچ میں راولپنڈی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر عامر وحید شیخ مہمان خصوصی ہوں گے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعیم انور چوہدری کا کہنا ہے کہ سہیل قیصر مرحوم ایک شاندار شخصیت کے مالک تھے ان کی سکواش کے کھیل کے لئے خدمات لازوال ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سکواش کے کھیل کی پرموشن کے لئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو سکواش کی جانب راغب کیا جاسکے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی