i کھیل

ایران فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے راضی ہے،فیفا صدرتازترین

April 17, 2026

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ انفانٹینو نے ایک اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطی میں جاری جنگ کے باوجود ایران 2026 کے ورلڈ کپ میں یقینی طور پر شرکت کر رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس وقت تک صورتِ حال پرامن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو آنا ہے، وہ اپنے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، وہ کوالیفائی کر چکے ہیں اور کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔ انفانٹینو اس سے قبل مارچ میں بھی اسی نوعیت کے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ شیڈول کے مطابق ایران اپنے گروپ جی کے تینوں میچز امریکہ میں کھیلے گا۔ 2 لاس اینجلس میں اور 1 سیاٹل میں جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کا بیس ٹکسن، ایریزونا میں ہو گا۔ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونیوالے عالمی ٹورنامنٹ میں ایران کی شرکت 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہو گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی