i کھیل

ایرانی فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی، فیفا صدرتازترین

April 01, 2026

فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے کہا ہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی۔ترکیہ میں ایران اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے فرینڈلی میچ کے وقفے کے دوران فیفا صدر نے کہا کہ ایران فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی، ایران کی ٹیم 15 جون کو لاس انجلیس سے مہم کا آغاز کرے گی۔فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایران ورلڈ کپ کا حصہ ہے کیونکہ یہ بہت اچھی ٹیم ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حوالے سے کہا تھا کہ ان حالات میں ایران کا امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنا مناسب نہیں ہوگا۔دوسری جانب ایران کے وزیر کھیل نے بھی گزشتہ ہفتے ٹیم کو ملک کے مخالف سوچ رکھنے والے ممالک کے سفر سے منع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی