i کھیل

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ: پاکستان ویمنز اے ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئیتازترین

February 11, 2026

پاکستان ویمنز اے کرکٹ ٹیم ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے تھائی پہنچ گئی۔ قومی ویمنز اے ٹیم کراچی سے براستہ دبئی بنکاک پہنچی جہاں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پاکستان ویمنز اے ٹیم اپنا پہلا میچ 13 فروری کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ ٹیم کی قیادت حفصہ خالد کریں گی جبکہ کھلاڑی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ 13 فروری سے 22 فروری تک بنکاک میں کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کی ابھرتی ہوئی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی