i کھیل

ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز، اپنے پہلے ہی میچز جیت لئےتازترین

June 18, 2026

ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنے پہلے ہی میچز جیت لئے۔پہلے میچ میں ناصر اقبال اور نور زمان نے جاپان کے کھلاڑیوں کو 0-2 سے شکست دے دی، پاکستانی جوڑی نے جاپانی کھلاڑیوں کو 8-11 اور 10-11 سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے چائنیز تائپے کو ہرایا۔حمزہ خان اور عاصم خان نے چائنیز تائپے کے خلاف 0-2 5-11، 3-11 سے یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔واضح رہے ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ ملائیشیا میں 18 سے 21 جون تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی