i کھیل

ایتھلیٹکس فیڈریشن انتخابات تنازعہ: پی ایس بی بورڈ نے اہم عہدیداران کو طلب کر لیا،صدر وجاہت حسین، کوچ سلمان بٹ کو نوٹسز جاریتازترین

January 20, 2026

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ انتخابات پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن سمیت اہم عہدداران کو طلب کر لیا، اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کو بھی پی ایس بی بورڈ اجلاس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری ہوگیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اسلام آباد ہایکورٹ کے احکامات کی روشنی میں پی ایس بی بورڈ کا اجلاس 23جنوری کو طلب کرتے ہوے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر وجاہت حسین سمیت شاہدہ خانم، حمیرا محمود خان اور طارق سدھو کوطلب کر لیا ہے۔ جس میں ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے دائر اپیلوں پر فریقین کا موقف سن کر فیصلہ کیا جاے گا۔

پی ایس بی نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو تمام متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ یہ بورڈ اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی رٹ پٹیشن خارج کیے جانے کے بعد طلب کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے معاملہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو واپس بھجواتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ اپیلوں پر قانون اور قواعد کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ پی ایس بی ایڈجوڈیکیٹر نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کو غیر آئینی قرار دے رکھا ہے جبکہ اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ سمان اقبال بٹ پر عاد پابندی بھی غیرقانونی قرار دے تھی۔ کوچ سلمان بٹ کو بھی پی ایس بی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کیلے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی