i کھیل

آج کل ہاکی فاسٹ ہوگئی ہے‘ کھلاڑیوں کو الرٹ ہونا پڑے گا‘ سمیع اﷲتازترین

August 19, 2026

پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ آج کل ہاکی فاسٹ ہوگئی ہے‘ کھلاڑیوں کو الرٹ ہونا پڑے گا۔ ایک انٹرویو میں اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا کہ میچز میں انہوں نے دیکھا کہ پاکستان ٹیم کی ڈی میں کلیئرنس اچھی نہیں، اس پر دھیان دینا ہوگا۔ پنالٹی کارنر کم سے کم دینے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹیموں کا ڈیفنس بہت اچھا ہے۔ آج کل ہاکی فاسٹ ہوگئی ہے تو کھلاڑیوں کو الرٹ ہونا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی