i کھیل

امیگریشن حکام کا مبینہ نامناسب رویہ،ایرانی فٹبال حکام کا کینیڈا میں منعقدہ فیفا کانگریس میں شرکت سے انکارتازترین

April 30, 2026

ایران کے فٹبال حکام نے کینیڈا میں ہونیوالی فیفا کانگریس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ ٹورنٹو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کے مبینہ نامناسب رویئے کو قرار دیا گیا ہے۔ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹبال فیڈریشن کے تین عہدیدار کانگریس میں شرکت کے لئے ویزا کے ساتھ کینیڈا پہنچے تھے تاہم انہیں فوری طور پر اگلی دستیاب پرواز کے ذریعے واپس لوٹنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق ایران کی فٹبال فیڈریشن کے صدر اور نائب سیکرٹری جنرل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کے نامناسب رویئے اور ایرانی مسلح افواج کے ایک معزز ادارے کی توہین کے باعث پہلی ہی پرواز سے ترکیہ واپس چلے گئے۔کینیڈا کی امیگریشن ایجنسی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلابی گارڈ کے ارکان کینیڈا میں داخلے کے اہل نہیں ہیں، واضح رہے کہ کینیڈا، امریکا اور میکسیکو کے ساتھ مل کر 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ فیفا کی یہ کانگریس اس ہفتے وینکوور میں منعقد ہونا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی