وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو امریکہ کے خلاف شاندار فتح پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین شرٹس کی شاندار کارکردگی قابلِ قدر ہے، کھلاڑیوں کے جذبے اور ہمت نے قوم کو فخر سے نوازا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح ملک کیلئے فخر کا باعث ہے، قومی ٹیم کی جیت نے نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے کو مزید بڑھایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی