انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا کیونکہ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن ان فٹ ہوکر ایشز سیریز سے باہر ہو گئے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق گس ایٹکنسن بائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، وہ ایم سی جی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 5 ویں اوور کے بعد گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ 5 ویں ٹیسٹ کے لیے گس ایٹکنسن کے متبادل کے طور پر کسی کو طلب نہیں کرے گا، ایشز سیریز کا 5 واں اور آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-3 سے برتری حاصل ہے، گس ایٹکنسن سے قبل فاسٹ بولرز مارک ووڈ اور جوفرا آرچر بھی انجری کے باعث ایشیز سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی