i کھیل

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہتازترین

August 12, 2026

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اولمپئن ارشد ندیم 21 اگست کو لوزین ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہیں لیں گے، ان لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں نام شامل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیولین تھرور ارشد ندیم اب ساتھ افریقا میں ٹریننگ لیں گے، وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ ساتھ افریقا میں ٹریننگ کر چکے ہیں۔ارشد ندیم ویزہ ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے افریقا روانہ ہو جائیں گے، یہاں ٹریننگ کے بعد وہ ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ6سے14ستمبر تک بوڈاپسٹ میں ہو گی، ارشد ندیم الٹی میٹ چیمپئن شپ کے بعدایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی