اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئی۔اوول میں جاری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی کپتان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں پہلے دن کی کارکردگی حوصلہ افزا تھی لیکن دوسرے دن ناقص حکمت عملی ایک اہم کیچ ڈراپ ہونے اور گلین فلپس کی شاندار سنچری نے میچ کا رخ بدل دیا۔نیوزی لینڈ نے اپنی نامکمل اننگز 291 رنز سات کھلاڑی آئوٹ سے آگے بڑھاتے ہوئے 391 رنز بنا کر ختم کی۔انگلینڈ کی جانب سے ایمیلیو گے نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ قائم مقام کپتان جو روٹ نے 46 رنز بنائے لیکن ٹیم اچانک دبائو کا شکار ہو گئی اور 35 رنز کے اندر تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔بین ڈکٹ کا رن آئوٹ بھی انگلینڈ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا جو ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں وہ وکٹ سے محروم ہو گئے۔بعد ازاں میٹ ہنری نے روٹ اور ہیری بروک کو لگاتار آئوٹ کر کے انگلینڈ کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔دن کے اختتام پر انگلینڈ 222 رنز پر 6 وکٹیں کھو چکا تھا اور اب بھی 169 رنز کے خسارے میں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی