i کھیل

ارشد ندیم نے فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا فہرست میں جگہ بنالیتازترین

June 17, 2025

معروف ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ، پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے کے بعد اب انہیں معروف عالمی جریدے فوربز نے 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کیا ہے، جو ایشیا کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے ترتیب دی جاتی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ارشد ندیم کو پیرس 2024 اولمپکس میں تاریخی کارکردگی دکھانے کے پر فوربز 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شائع ہونے والی فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست برِاعظم میں کھیلوں اور تفریح کے میدان میں ابھرتے ہوئے ستاروں کو نمایاں کرتی ہے۔گزشتہ روز اسپاٹ لائٹ گروپ میں ارشد ندیم کے نام کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔28 سالہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ 92.97 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا اور اولمپکس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس پرفارمنس کو فوربز نے اسٹننگ شو قرار دیا۔ یادرہے کہ یہ اولمپکس میں انفرادی کھیلوں میں پاکستان کے لیے اب تک کا پہلا طلائی تمغہ ہونے کے ساتھ ساتھ گزشتہ 3 دہائیوں میں بھی پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ تھا۔ارشد ندیم نے گزشتہ ماہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی طلائی تمغہ جیت کر جیولین تھرو میں اپنی برتری برقرار رکھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی