پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی۔ گزشتہ روز دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پر تصویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2016 سے رشتے میں ہیں۔ رونالڈو کے پانچ بچے ہیں، تین بچے دیگر ماوں جبکہ دو بچے جارجینا سے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی