اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جے جے گروپ نے سرپرستِ اعلی جنید اختر ستی کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام زونز میں کلین سویپ کر لیا۔ انتخابات میں شکیل شیخ گروپ ایک بھی نشست جیتنے میں ناکام رہا، جس کے ساتھ ہی اسلام آباد کرکٹ میں گزشتہ 26 برس سے قائم اقتدار کا خاتمہ ہو گیا۔انتخابی نتائج کے مطابق ایسٹ زون میں جے جے گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔نارتھ زون میں جے جے گروپ نے 13 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شکیل شیخ گروپ کے حصے میں صرف ایک ووٹ آیا۔ویسٹ زون میں جے جے گروپ نے 8 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شکیل شیخ گروپ کو 2 ووٹ ملے۔سینٹرل زون میں بھی جے جے گروپ نے واضح برتری کے ساتھ 7 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شکیل شیخ گروپ کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ان نتائج کے بعد اسلام آباد کرکٹ کی قیادت میں ایک نئی تبدیلی کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جہاں جے جے گروپ کو تمام زونز سے بھرپور اعتماد کا اظہار حاصل ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی