i کھیل

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری بہترین کھیل سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں، پیر لخت حسنینتازترین

April 28, 2026

اسٹریٹ چائلڈ انڈر۔17 فٹبال ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستان کی نمانئدگی کرنیوالی مسلم ہینڈز کی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ میکسیکو میں پانچ مئی سے پندرہ مئی تک کھیلے جانیوالے ایونٹ میں 20ممالک کی 30ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ تربیتی کیمپ میں تیاریوں کا جازہ لینے کیلے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیرمین پیر سید لخت حسنین شاہ نے کنٹری ہیڈ سید ضیا النور اور کوچز کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انکا حوصلہ بڑھایا۔ اس موقع پر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیرمین پیر سید لخت حسنین شاہ نے کہا نوجوان کھلاڑی کہ اپنی محنت اور بہترین کھیل کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

مسلم ہینڈز کا یہ اقدام صرف کھیل نہیں بلکہ ایک مشن ہے جس کے ذریعے باصلاحیت بچوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے تاکہ وہ مایوسی سے نکل کر اپنی صلاحتیوں کے جوہر دکھا سکے۔ لخت حسنین شاہ نے مزید کہا کہ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بن رہا ہے جہاں کرکٹ، فٹبال، اسکواش، باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کو سپورٹ کی جارہی ہے۔ میکسیکو میں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں شرکت کیلے پاکستان کی ٹیم دو می کو روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ صرف فٹبال تک محدود نہیں بلکہ اسٹریٹ سے وابستہ بچوں کے حقوق، تحفظ اور شناخت کے لیے ایک عالمی تحریک کی حیثیت رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی