i کھیل

آسٹریلین ٹینس لیجنڈ 91 سال کی عمر میں چل بسےتازترین

May 12, 2026

یو ایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے ان سیڈڈ کھلاڑی آسٹریلین ٹینس لیجنڈ مال اینڈرسن 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق مال اینڈرسن نے اپنے ٹینس کیریئر کا آغاز ایسے حالات میں کیا جب ان کے پاس ٹینس کھیلنے کے لئے اچھی سہولتیں بھی دستیاب نہیں تھیں اور پھر ان کی محنت رنگ لائی اور وہ 1957 میں یو ایس کراون اور 3 بڑے ڈبلز ٹائٹل جیت کر ٹینس کھیلنے والے آسٹریلیا کے لیجنڈری کھلاڑی بن گئے۔

علاوہ ازیں آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنے ٹینس کیریئر میں 2 بار ڈیوس کپ بھی اپنے نام کیا۔ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد مال اینڈرسن نے پیٹ رافٹر سمیت کئی ایسے نوجوان آسٹریلوی کھلاڑیوں کی رہنمائی کی، جو اپنے ٹینس کریئر کے دوران عالمی نمبر ایک بنے۔لیجنڈری آسٹریلوی کھلاڑی کی موت کی خبر سن کر پیٹ رافٹر نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹینس کے ایک حقیقی لیجنڈ تھے، لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وہ ایک لاجواب آدمی تھے، نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرنے میں انہیں ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی