i کھیل

بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ سے چلے گئےتازترین

June 19, 2025

قومی کرکٹرز کا این سی اے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ جاری ہے، سابق کپتان بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بابر اعظم پہلے سے طے شدہ کمٹ منٹ کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہو گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کیمپ کی انتظامیہ اور پی سی بی کو بتا کر بیرون ملک گئے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلے کے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔کیمپ کے پہلے مرحلے میں ابرار احمد، احمد دانیال، بابر اعظم، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی، عامر جمال، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی