i کھیل

بابراعظم، شاہین آفریدی اور رضوان سمیت متعدد کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاریتازترین

June 11, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابراعظم، شاہین آفریدی اور رضوان سمیت متعدد کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کر دئیے ۔پی سی بی نے بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کیلئے 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیا ہے، اسی عرصے کے لئے شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی این او سی جاری کئے گئے ہیں۔کاشف علی کو کینٹ کانٹی کرکٹ کلب کیلئے، محمد عامر کو ایسیکس کانٹی کیلئے 18 جولائی تک این او سی ملاہے۔ شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلئے یکم ستمبر تک جبکہ حسن علی کو واروکشائر کانٹی کیلئے 30 ستمبر تک این او سی جاری کیا گیا ہے۔محمد عباس کو دو جولائی اور خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کانٹی کرکٹ کیلئے، محمد نواز کو گیانا سپر لیگ اور سی پی ایل جبکہ خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ کے لئے این او سی جاری کئے گئے ہیں۔ محمد حسان خان اور حارث رف کو بھی این او سی دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی