i کھیل

بھارت کیخلاف ایک نارمل میچ ہوگا، 2 میچز کی جیت کا اعتماد لیکر جائیں گے، صاحبزادہ فرحانتازترین

February 11, 2026

قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ اتوار کو بھارت کے خلاف بھی ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیںگے۔امریکا کو شکست دینے کے بعد کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پچ اچھی تھی، 190 رنز کرنا بڑی بات تھی۔اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ جب رنز کرتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے، پانچ چھ ماہ سے مسلسل اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں دو میچز کی جیت کا اعتماد لے کر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بھی پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف لڑ کر میچ ہاری، اتوار کو یہ ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکا ہے جبکہ پاکستان اگلا میچ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی