بھارتی ریئلٹی ٹیلی ویژن شو لاک اپ کے سیزن 2 میں کرکٹ جوئے کی گھر کی بھیدی نے لنکا ڈھا دی۔ کرکٹ کے کھلاڑی جوے میں کیسے آلہ کار بنتے ہیں، سب کچھ بتا دیا۔ مشہور برطانوی-ہندوستانی کاروباری، سابق بیوٹی کوئین، اور ریئلٹی ٹی وی کی شخصیت پامیلا سیرینا نے آن کیمرہ ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئیتہلکہ مچا دیا ۔ پامیلا سیرینا نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح کرکٹرز سے ملی اور انسائیڈ ٹپس کی مدد سے لندن کے بکیز کے ساتھ لاکھوں کا سٹہ کھیلتی تھیں۔اتنا بڑا راز کھلنے پر کرکٹ کے حلقوں میں کہرام مچ گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی