بھارت نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو ایک اننگز اور 300 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان سیریز کا واحد ٹیسٹ میچ تیسرے روز ہی بھارت کی بڑی جیت کے ساتھ ختم ہوگیا۔مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گئے میچ میں بلے اور گیند دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کے ساتھ بھارت نے مکمل غلبہ دکھایا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کے خلاف پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 564 پر ڈکلیئر کی۔ شبمن گل نے شاندار 126 رنز بنائے جبکہ کے ایل راہول نے 165 گیندوں پر 100 رنز اسکور کیے۔سائی سدھرسن اور رشبھ پنت نے 81،81 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں افغانستان پہلی اننگز میں 152 رنز پر آئوٹ ہو گیا، اس طرح 412 رنز کے بڑے خسارے کے بعد بھارت نے فالو آن نافذ کیا۔بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مانوو ستھار نے 6 وکٹیں حاصل کیے، پرسدھ کرشنا نے 3 اور سندر نے ایک وکٹ لی۔دوسری اننگز میں بھی افغانستان کی بیٹنگ دبا ئو میں رہی اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی گئیں اور افغانستان ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی