i کھیل

بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما ہسپتال سے ڈسچارج، بمراہ فٹ قرارتازترین

February 12, 2026

بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ ابھیشیک شرما کو نئی دہلی پہنچنے کے بعد معدے کے انفیکشن اور بخار کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی تلک ورما نے نمیبیا کے خلاف میچ سے ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئی دہلی پہنچنے پر ابھیشیک کے کچھ طبی معائنے ضروری تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیسٹ ٹھیک رہے، انہیں آج ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، ہمارے پاس میچ سے قبل ایک دن باقی ہے ان کی طبیعت کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے کہ وہ کھیل سکیں گے یا نہیں۔ دوسری جانب فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد فٹ قرار دئیے گئے ہیں، تلک ورما کے مطابق بمراہ نے ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی اور ان کی حالت بہتر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی