i کھیل

بی پی ایل ٹیم سڈنی سکسرزکابابراعظم کے ساتھ 10 کروڑ روپے کا معاہدہتازترین

June 17, 2025

قومی کرکٹر بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی سکسرز بابر کو تقریبا 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریبا پونے8 کروڑ روپے ہے۔ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے ساتھ بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابراعظم پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی