قومی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے لیے منتخب نہ ہونے پر لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ایک سوال پر احمد شہزاد نے کہا 'مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، ساتھی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے لیکن اپنے لیے افسردہ ہوجاتا ہوں'۔احمد شہزاد نے کہا 'سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ میرا بیٹا مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے، وہ اب 9 سال کا ہوگیا ہے'۔قومی کرکٹر یہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے کہ 'میرے ساتھ رات کو وہ سوتا ہے، وہ میرا دل رکھنے کے لیے کہتا ہے بابا مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے لیکن اب میں آپ کو اچھے طریقے سے یاد رکھ پائوں گا'۔انہوں نے کہا 'میں ویسے خوش ہوں لیکن یہ چیز ہے جو میرے دل کو لگی اور مجھے شدید دکھ ہوتا ہے'۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی