جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی۔کیشو مہاراج نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کیلئے 200 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں۔35 سالہ مہاراج نے یہ سنگ میل زمبابوے کی پہلی اننگز کے 34ویں اوور میں حاصل کیا، جب انہوں نے حریف کپتان کریگ ایرون کو آئوٹ کیا۔اس وکٹ کے ساتھ انہوں نے اپنے ملک کیلئے نئی تاریخ بھی رقم کی۔کیشو مہاراج جنوبی افریقا کیلئے 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ۔انہوں نے 200 وکٹوں کا کارنامہ اپنے 59 ویں ٹیسٹ میں سرانجام دیا۔جنوبی افریقا کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے پاس ہے جنہوں نے 93 میچز میں 439 وکٹیں لیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی