i کھیل

بنگلہ دیش کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ، ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا، سلمان علی آغاتازترین

May 29, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا، حسن علی نے بہت محنت کی جس کا اسے صلہ ملا، زیادہ آل رائونڈرز ہونے کی وجہ سے آسانی ہوتی ہے۔سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آئندہ میچز میں بھی کامیابی حاصل کریں۔دوسری جانب پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بہترین کھلاڑی شاداب خان کا کہنا ہے جب تک نتائج نہ دیں محنت کا پتہ نہیں چلتا۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں ایک اوور اچھا کھیلنے سے مومینٹم ملا، بولنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل میں کافی کچھ سیکھنے کو ملا، امید ہے بولنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی