i کھیل

بنگلہ دیش کو ایک اور جھکا،پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل مستفیض الرحمان انجری کا شکار ہو گئےتازترین

May 26, 2025

بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمان انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق مستفیض ا لرحمان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں کلپ فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ کم ازکم 2 ہفتوں تک نہیں کھیل سکیں گے۔مستفیض الر حمان کی جگہ فاسٹ بالر خالد احمد کو اسکواڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے، مستفیض الر حمان انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی بروز بدھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی