i کھیل

بنگلہ دیش سیریز میں واپس آئیگا، کوچ مشتاق احمدتازترین

May 29, 2025

بنگلہ دیش کے سپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم سیریز میں بڑے مضبوط طریقے سے کم بیک کرے گی۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی کراوڈ کی طرف سے اچھی سپورٹ ملی جو کہ اچھی بات ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے سپن بولنگ کنسلٹنٹ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے بہت مثبت کرکٹ کھیلی۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ شاداب خان تجربہ کار بولر ہیں اور رشاد کا مستقبل بھی روشن ہے، بنگلہ دیش کے بولرز کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان علی آغا نے عمدہ اننگز کھیلی، ہمارے دو اہم بولرز مستفیض الرحمان اور تسکین احمد ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی