i کھیل

بنگلادیش کے ہاتھوں شکست، پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تنزلی،ساتویں نمبر پر چلی گئیتازترین

May 13, 2026

بنگلادیش سے ابتدائی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تنزلی ہوگئی۔تفصیل کے مطابق بنگلادیش نے 44.44 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستان ٹیم 33.33 فیصد کے ساتھ ساتویں نمبر پر چلی گئی۔آسٹریلیا 87.50 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے۔ نیوزی لینڈ 77.78 فیصد کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا 75 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔سری لنکا کی 66.67 فیصد کے ساتھ چوتھی اور بھارت 48.15 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی