i کھیل

بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیتازترین

August 18, 2026

آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیک ویدرالڈ کو ڈراپ کرتے ہوئے میٹ رینشا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھاری شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں یہ واحد تبدیلی کی گئی ہے، جبکہ 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھا گیا ہے۔ویدرالڈ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 23 اور صفر رنز بنا کر ناکام رہے۔ وہ چھ ٹیسٹ میچز میں محض 20.36 کی اوسط سے 224 رنز بنا سکے ہیں۔پہلے ٹیسٹ میں وہ حسن محمود کی گیند پر ڈرائیو کھیلتے ہوئے کیچ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں بھی ان ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔دوسری جانب رینشا 2023 کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے قریب ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سیزن کے شیفیلڈ شیلڈ میں 49.90 کی اوسط سے رنز بنائے اور تین سنچریاں اسکور کیں۔دوسرے ٹیسٹ میں مارنس لبوشین بھی دبا کا شکار ہوں گے جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپننگ کی ذمہ داری جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی